لاہور: لسبیلہ ہیلی کاپٹر سانحے میں شہدا کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والے شخص کو 5 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق فیصل آباد کے سکندر زمان نے لسبیلہ میں آرمی ہیلی کاپٹر گرنے کے بعد گمراہ کن پوسٹ کی تھیں جس کے بعد ایف آئی اے حرکت میں آئی اور ملزم کو گرفتارکرلیا گیا تھا۔
ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے سیکشن 20 اور 24 سی کے تحت کارروائی کی گئی۔عدالت نے ملزم کو 5 سال قید اوراڑھائی لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔