محکمہ پولیس نے 22 ڈسٹرکٹ پولیس افسران کو تبدیل کرنے کا نوٹیفکشن بھی جاری کردیا،فائل فوٹو
محکمہ پولیس نے 22 ڈسٹرکٹ پولیس افسران کو تبدیل کرنے کا نوٹیفکشن بھی جاری کردیا،فائل فوٹو

خیبرپختونخوا، بیورو کریسی ،محکمہ پولیس میں بڑے پیمانے پراکھاڑ پچھاڑ

پشاور :خیبرپختونخوا کی بیورو کریسی اور محکمہ پولیس میں بڑے پیمانے پراکھاڑ پچھاڑ، 13 کمشنرز، 22 ڈی پی اوز سمیت 48 افسران تبدیل کردیے گئے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری اعلامیے کے مطابق 61 افسران کے تبادلے اور تعیناتیاں کی گئیں جبکہ محکمہ پولیس نے 22 ڈسٹرکٹ پولیس افسران کو تبدیل کرنے کا نوٹیفکشن بھی جاری کردیا ہے۔

مراسلے کے مطابق کمشنر پشاور، مردان، ایبٹ آباد، بنوں ، ڈی آئی خان، کوہاٹ اور ملاکنڈ تبدیل کرکے محمد زبیر کمشنر پشاور ڈویژن ، شاہ فہد ڈپٹی کمشنر ،یوسف رحیم کمشنر مردان،امیر سلطان ترین ایبٹ آباد، شوکت علی کوہاٹ اور شاہد اللہ کو کمشنرملاکنڈ تعینات کردیا گیا۔

محکمہ پولیس سے جاری مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ ظہور بابر ڈی پی او مانسہرہ ،عرفان طارق ڈپٹی کمانڈنٹ ایلیٹ فورس تعینات، محمد عارف ڈی پی او چارسدہ،محمد ایاز ڈی پی او مہمند اور ناصر محمود کو ڈی پی او نوشہرہ تعینات کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخواہ کی نگراں حکومت نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائرکی تھی کہ پی ٹی آئی نے بڑے پیمانے پر سیاسی تقرریاں کی ہیں ۔