عدالتوں کا نام سنتے ہی عمران خان کی کانپیں ٹانگ جاتی ہیں،عطاتارڑ

لاہور(امت نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما اوروزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان باقی کاموں کے لیے فٹ ہیں لیکن عدالتوں کا نام سنتے ہی ان کی کانپیں ٹانگ جاتی ہیں۔

عطا تارڑ نے عمران خان کے زخموں کی حقیقت جاننے کے لیے میڈیکل بورڈ بنانے کا مطالبہ کردیا

لاہور میں میٖڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ نواز شریف کا ٹرائل روز چل سکتا ہے تو توشہ خانہ کی سماعتیں مہینے بعد کی کیوں ہوتی ہیں، قانون سب کے لیے ایک ہونا چاہیے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ ایک وزیراعظم جس کا نام نواز شریف اور دوسرا ہمارا لاڈلا عمران خان اس کی کیا ٹریٹمنٹ ہے، ایک سائیڈ پر کہا گیا فوراً پیش ہوں اور دوسری جانب پوچھا جا رہا ہے کب آئیں گے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے حفاظتی ضمانت کا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ہے، عدالتیں اگر 24 گھنٹےکام کر سکتی ہیں تو عام آدمی کے لیے بھی کریں۔