اسلام آباد(امت نیوز)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے منی لانڈرنگ کے الزام میں فرح گوگی اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کو طلبی کے نوٹس جاری کردیے۔
ایف آئی اے نوٹس کے مطابق دونوں کو 17 فروری کو طلب کیا گیا ہے ۔
خیال رہے کہ فرح خان سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ خان کی دوست ہیں اور موجودہ حکمراں جماعتوں اور دیگر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے ان پر کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔