پرویز الہی کی آڈیو لیکس ، حکومت نے فرانزک ‏تحقیقات کا اعلان کر دیا

لاہور(امت نیوز) حکومت نے پرویز الہی کی تازہ آڈیو لیکس کی فرانزک ‏تحقیقات کا اعلان کر دیا

تین حصوں پر مشتمل آڈیولیکس کے پہلے حصے میں مبینہ طور پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ کو محمد خان کا کیس مظاہر علی نقوی کی عدالت میں لگوانے کی ہدایت دیتے ہوئے سنا جاسکتا ۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ کوشش کرکے کیس مظاہر علی نقوی کی عدالت میں ہی لگوایا جائے ۔ کیونکہ وہ دبنگ ہیں

 

 

دوسری آڈیو میں پرویزالہیٰ عابد زبیری کو یہی ہدایت دے رہے ہیں کہ محمد خان کا کیس مظاہر علی نقوی کی عدالت میں لگوایا جائے۔عابد زبیری نے پوچھا کہ کیا کیس کی فائل تیار ہے تو پرویزالہیٰ نے کہاکہ وہ جوجا صاحب سےپوچھیں ۔پرویزالہیٰ نے عابد زبیری سے کہا کہ یہ بات کسی کو بتانی نہیں ہے ۔ جس پر عابد زبیری نے کہا کہ میں سمجھ گیا

عابد زبیری نے پرویزالہیٰ کو یاد دلایا کہ مظاہر علی نقوی کی عدالت میں سی سی پی او غلام محمد ڈوگر کا کیس بھی لگا ہوا ہے،پرویز الہیٰ نے کہا کہ میں بات کرتا ہوں

 

 

تیسری وڈیو میں پرویز الہیٰ اورجج مظاہرعلی نقوی کی مبینہ گفتگو ہے ۔پرویزالہیٰ نےان سے پوچھا کہ کیا محمد خان آپ کےپاس ہے جس پر مظاہر علی نقوی نےکہا کہ جی میرے پاس ہے ،پرویزالہیٰ نے کہاکہ میں آرہا ہوں بغیر کسی پروٹوکول کے۔مظاہرنقوی نے کہاکہ آنے کی ضرورت نہیں ۔ لیکن پرویزالہیٰ نے کہاکہ میں قریب پہنچ چکا ہوں بس سلام کرکے چلاجاؤں گا

وزیرداخلہ راناثنااللہ نے آڈیو لیکس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آڈیو کی فرانزک تحقیقات کرائی جائے گی