پولنگ ڈے پر حلقے کی حدود میں پریس کانفرنس ضابطہ اخلا ق کی خلاف ورزی ہے۔فائل فوٹو
فائل فوٹو

آڈیو فرانزک میں پرویزالہیٰ کے خلاف شواہد ملے تومقدمہ درج ہوگا،راناثنا

لاہور(امت نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ آڈیو کی فرانزک میں پرویزالہیٰ کے خلاف شواہد ملے تو ان کے خلاف مقدمہ درج کیاجائے گا
وزیرداخلہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ایف آئی اے کو وزارت قانون سے آڈیو لیک کے معاملے پر رائے لینے کی ہدایت کی ہے اور پرویز الہیٰ کے خلاف بادی النظر میں مقدمہ درج کرنا بنتا ہے۔
رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ اگر یہ معاملہ مزید آگے بڑھتا ہے تو اس کو جوڈیشل کمیٹی کے پاس بھیجا جائے گا تاکہ عدلیہ کا ادارے کا احترام محفوظ رہے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ عمران خان عدالت میں پیش ہونے کا وعدہ کرتے ہیں لیکن پیش نہیں ہوتے۔ ججز نے بار بار کہا عمران خان کے پیش ہونے تک ریلیف نہیں ملے گا، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا نے وعدہ کرکے بھی انہیں پیش نہیں کیا۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پہلے ان لوگوں نے اسٹیبلشمنٹ کے کندھوں پر چڑھ کر ملک، قوم اور معیشت برباد کی اور اب سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے خلاف ہرزہ سرائی شروع کی ہوئی ہے