کراچی(امت نیوز)پاکستان سپر لیگ کے میچ میں 174 رنز ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ جاری ہے
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری پاکستان سپر لیگ کے میچ میں کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر173 رنز اسکور کیے۔
کراچی کنگز کی جانب سے حیدر علی 59 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ شرجیل خان 34، عرفان خان نیازی 19، شعیب ملک 18، میتھیو ویڈ 18، جیمز ونس 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔جیمز فلر 12 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے۔
کپتان عماد وسیم کوئی رنز اسکور نہ کر سکے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے محمد وسیم جونیئر، ٹام کرن اور رمان رئیس نے 2،2 جبکہ فہیم اشرف نے 1 وکٹ حاصل کی۔