فائل فوٹو
فائل فوٹو

2جماعتوں سے تعلق:مصطفیٰ کمال کے کاغذات نامزدگی چیلنج

کراچی(امت نیوز)کراچی میں ہونے والے ضمنی انتخابات پر متحدہ قومی موومنٹ  پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذاتِ نامزدگی الیکشن ٹریبیونل میں چیلنج کردیئے گئے۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ مصطفیٰ کمال بیک وقت دو سیاسی جماعتوں سے وابستگی رکھتے ہیں، اس لئے ضمنی الیکشن میں قومی اسمبلی کے لئے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔

شہری پرویز اختر نےدرخواست میں مؤقف اپنایا کہ سابق ناظم کراچی پی ایس پی کے چیئرمین ہیں لیکن انہوں نے کاغذات نامزدگی ایم کیو ایم کے پلیٹ فارم سے جمع کرائے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ پولیٹیکل پارٹی ایکٹ کی سیکشن 202 اور 203 کے تحت مصطفیٰ کمال کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔

واضح رہے کہ مصطفیٰ کمال نے این اے247 سے ضمنی انتخابات میں امیدوار کی حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

ایم کیو ایم رہنما کے خلاف درخواست کی سماعت الیکشن ٹریبونل کے سربراہ جسٹس آغا فیصل جمعہ کو کریں گے۔