چیتے کے حملے سےزخمی سیکیورٹی گارڈ کی حالت تشویشناک

راولپنڈی(امت نیوز)راولپنڈی کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گھسنے والا چیتا ریسکیو آپریشن میں 7 گھنٹے بعد پکڑا گیا۔ چیتے کو بے ہوشی کا انجکشن لگایا گیا تھا۔

حکام کے مطابق چیتا نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی ایک گھر میں گھس گیا تھا۔ واقع میں ایک سیکیورٹی گارڈ اور محکمہ وائلڈ لائف کے دو اہلکاروں زخمی ہوگئے تھے۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق حملے میں زخمی سیکیورٹی گارڈ کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک ہے۔

چیتے کو پکڑنے کیلئے ریسکیو حکام کو طلب کر لیا گیا جبکہ چیتے کو قابو کرنے کی کوشش میں محکمہ وائلڈ لائف کے دو اہلکار بھی زخمی ہوگئے