اسلام آباد( اسٹاف رپورٹر) اسلام آباد پولیس کی حراست سے ملزم کو اس کے ساتھی چھڑوا کر لے گئے ۔
تھانہ کورال پولیس کو افضل اے ایس آئی نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایاکہ 406کے مقدمہ میں ملزم راجہ شہزاد احمد کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اسے پکڑ لیا گیا، اسی دوران اس کے دیگر ساتھی علی خان ، شبیر ستی وغیرہ نے مزاحمت شروع کی اورپولیس پر فائرنگ شروع کردی پولیس نے خود کو بچایاتاہم اس مزاحمت کے دوران مسلح افراد نے حراست میں لیے گئے ملزم کو چھڑالیااور فرار ہوگئے
۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔