ایبٹ آباد (امت نیوز) ایبٹ آباد میں تھانہ میرپور کی حدود میں سوتیلی ماں نے 5 سالہ بچے پر تشدد کرکے اس کی جان لے لی،ملزمہ کو گرفتارکرلیا گیا
پولیس کے مطابق رئیس نامی بچےکو اس کی سوتیلی ماں نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ۔جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا، اسے تشویشناک حالت میں اسپتال لےجایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا
بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی
پولیس نے قتل کا مقدمہ بچے کے والد کی مدعیت میں درج کرکے ملزمہ شگفتہ شاہین کو گرفتار کر لیا