شاہین آفریدی نے بولنگ سے کیمرا توڑ دیا

پریکٹس سیشن کے دوران فاسٹ بولر کی گیند کیمرے پر جالگی ،شاہین نے ٹوٹے کیمرے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

               
February 16, 2023 · اسپورٹس, اہم خبریں

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹریننگ سیشن کے دوران کیمرہ توڑ دیا، ٹوٹے ہوئے لینس کے ساتھ تصویر بھی شیئر کردی۔

شاہین شاہ آفریدی بولنگ پریکٹس کررہے تھے کہ اس دوران ان کی تیز رفتار گیند ریکارڈنگ کیلئے لگائے گئے کیمرے پر لگ گئی، جس سے اس کا لینس ٹوٹ گیا۔

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کیمرے کے ٹوٹے ہوٸے لینس کے ساتھ تصویر بنوا کر شیئر بھی کردی۔

شاہین شاہ آفریدی کا شمار پاکستان کے بہترین گیند بازوں میں ہوتا ہے