اسلام آباد(اُمت نیوز) پاکستان سپر لیگ کے 8 ویں ایڈیشن میں انجری کا شکار ہونے والے شاہنواز دھانی کا آپریشن ہوگیاہے۔
تفصیلات کے مطابق شاہنواز دھانی کے دائیں ہاتھ کی انگلی کاآپریشن کیا گیا ہے۔ آپریشن پی سی بی کے میڈیکل پینل نے اپنی نگرانی میں کروایا گیا ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شاہنواز دھانی نے لکھا کہ ’میرے ہاتھ کی انگلی کا آپریشن ہوگیا ہے۔ تمام افراد سے دعاؤں کی درخواست ہے۔‘
انہوں نے لکھا کہ ’میں پی سی بی کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نجیب سومرو کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے مانیٹر کیا۔‘
شاہنواز دھانی کا کہنا تھا کہ ’آپریشن کے دوران ڈاکٹر نجیب میرے ساتھ موجود رہے، ان کا شکرگزار رہوں گا۔‘
Ready to get my Pinky finger operated . Prayers needed from everyone. I am very thankful to PCB's Cheif Medical Officer Dr Najeeb Soomroo for monitoring me, and physically being present with me during this operation & taking best care of me. 🤙🙏 pic.twitter.com/SnJasZOJjV
— Shahnawaz Dahani (@ShahnawazDahani) February 16, 2023