میانوالی ،سی ٹی ڈی کی جوابی فائرنگ سے ٹی ٹی پی کا کمانڈر ہلاک

میانوالی ( اُمت نیوز ) پنجاب کے ضلع میانوالی کے علاقے کالا باغ میں سی ٹی ڈی کی ٹیم پر دہشت گردوں کا حملہ ہوا ہے، جوابی فائرنگ میں ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر ہلاک ہو گیاہے۔
سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ کالاباغ میں سی ٹی ڈی میانوالی کی ٹیم پردہشت گردوں نےحملہ کیا، جس پر اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی اور 20 منٹ تک دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ میں ہلاک دہشت گرد کی شناخت حبیب الرحمان کے نام سے ہوئی ہے جو کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر ہے جبکہ اُس کے2ساتھی فرار ہوگئے،
دہشت گردوں کے قبضے سے کلاشنکوف، خودکش جیکٹ اورٹی ٹی پی کے سٹیکرز برآمد ہوئے ہیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ دہشت گردی کے واقعہ کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی سرگودھا میں درج کر لیا گیا ہے جبکہ فرار ہونے والے دو دہشت گردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔