ڈی جی رینجرز کی گورنر سندھ سے ملاقات

کراچی (اُمت نیوز) ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز سندھ میجر جنرل اظہر وقاص نےگورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں صوبے میں امن و امان کے قیام اور اس ضمن میں رینجرز کے کردار پر تبادلۂ خیال کیا گیا ہے۔
اس موقع پر گورنر سندھ کاکہنا ہے صوبے میں امن و امان کے قیام میں رینجرز کا اہم کردار ہے۔
علاوہ ازیں گورنر سندھ کامران ٹیسوری ترکیہ کے قونصل خانے گئے
جہاں انہوں نے قونصل جنرل اور دیگر عہدیداروں سے ملاقات کی اور ترکیہ میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔