میانمار( اُمت نیوز)بھارت نے مذہبی انتہا پسندی اور جبری تبدیلی کی نئی مثال قائم کر دی ہے، بھارت میں بسنے والے روہنگیا مسلمانوں کی جبری مذہبی تبدیلی کا انکشاف ہوا ہے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’’ الجزیرہ ‘‘کے مطابق میانمار سے آنے والے روہنگیا مسلمانوں کی بھارت میں جبری مذہبی تبدیلی کا انکشاف ہوا ہے ،
میانمار سے آنے والے روہنگیا مسلمانوں کومذہب تبدیل کرنے پر جبری طور پر مجبور کیا جا رہا ہے۔
اقوام متحدہ کے قوانین کے مطابق اپنے مذہب کی کھلی آزادی ہر انسان کوہے اور اس میں کسی قسم کا جبر نہیں کیا جا سکتا، اس غیر قانونی عمل کا بھارت کھلم کھلا مرتکب ہو رہا ہے،
مسلمانوں کو اس حد تک مجبور کیا جا رہا ہے کہ انکے پاس ہندو بننے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں، مسلمانوں کو جان لینے کی دھمکیاںبھارتی انتہا پسند ہندو دے رہے ہیں۔
ہندو راشٹر کے پیروکار میانمار سے آئے روہنگیا مسلمانوں کا جینا حرام کر رہے ہیں،
جس پر میانمار کے مسلمانوں نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اس انسانیت سوز واقعے اور غیر قانونی عمل پر سخت سے سخت نوٹس لے۔