چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے خلاف دہشت گردی کے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات حذف کرنے کیلیے پراسیکیوٹر جنرل کو درخواست دے دی۔ اپنی درخواست میں موقف پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقدمے کے واقعات کو سامنے رکھتے ہوئے دہشت گردی کی دفعات مضحکہ خیز ہیں، مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات سپریم کورٹ کے 7 رکنی بینچ کے فیصلے کی توہین ہے،
عمران خان نے استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ دہشت گردی کے قانون کا استعمال سیاسی مخالفین کو دبانے اور سیاسی مفادات کیلئے ہو رہا ہے جو تباہ کن ہے، ان حربوں سے حکومت کی دہشت گردی کے معاملے میں غیر سنجیدگی کا اظہار بھی ہوتا ہے، مقدمے میں سے 7 اے ٹی اے جیسی دفعہ کو حذف کیا جائے۔