حیدرآباد:میٹرک و انٹرمیڈیٹ کی سند لاکھوں روپےکےعوض فروخت ہونےکا انکشاف

حیدرآباد : حیدرآباد کےثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میں ایجنٹ مافیا سرگرم ر ، تعلیم کو مذاق بنا لیا گیا، بورڈ میں پیسوں کےعوض نتائج فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی بورڈ سےفیل طلباء حیدرآباد بورڈ سے نمایاں نمبرحاصل کر لیتےہیں۔ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے ہزاروں فیل طلبہ کو نمبرز دے کر پاس کردیا گیا ۔

سرٹیفیکیٹ ساڑھے3 لاکھ روپے کے عوض فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے، ایجنٹ مافیا کا انتظامیہ کے گٹھ جوڑ سے کروڑوں کا گورکھ دھندا جاری ہے۔

ذرائع کےمطابق اہم بورڈ کے شعبہ جات تک ایجنٹ مافیا کی رسائی ہے،طلبا کو فرمائش کے مطابق نمبرز دیے جاتے ہیں۔ اس ضمن میں ہزاروں رول نمبر بھی فروخت کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے تاہم محکمہ بورڈ اور یونیورسٹی اس گورکھ دھندے سے بے خبر ہے۔