ممبئی: بی جے پی کی مسلمان دشمن پالیسیوں کو اکثرتنقید کا نشانہ بنانے والی بالی وُوڈ داکارہ سوارا بھاسکر بھارتی سیاسی جماعت سماج وادی پارٹی کےرُکن فہد ضراراحمد کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔
سوشل میڈیا پر شادی کی تصدیق کرنے والی 34 سالہ سواراکا کہنا ہے کہ، ’کبھی کبھار ہم کسی چیزکو دُورڈھونڈتے ہیں لیکن وہ بالکل نزدیک ہوتی ہے۔ ہم پیار ڈھونڈ رہے تھے لیکن دوستی پہلے مل گئی اورپھرہم نے ایک دوسرے کو ڈھونڈ لیا‘۔
اداکارہ نے نصف بہترکیلئے اپنے جذبات کااظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ، ’میرے دل میں خوش آمدید فہد ضراراحمد، یہاں تھوڑی افراتفری ہے لیکن یہ تمہاراہے‘۔اس ویڈیو میں جوڑے کو کورٹ میرج کرتے دیکھا جا سکتا ہے’۔
When u realised it’s finally done❤️
Thank you everyone for the love & support. The process was anxious but the result can be read from our faces.
P.S-when I failed to stop @ReallySwara from dancing in court, I joined her, I feel that’s only secret for happy marriage. 🤣🤗 pic.twitter.com/0iibJd2lvl
— Fahad Ahmad (@FahadZirarAhmad) February 17, 2023
اس جوڑی نے شادی کی تصاویر بھی شیئرکیں جن میں اداکارہ نے اہم دن پروالدہ کی 40 سال پُرانی ساڑھی اورزیورات زیب تن کیے۔
سوارا کا کہنا ہے کہ انہیں بالی ووڈ کا شاہانہ شادی کلچرپسند ہے، سے متاثر ہیں، اپنا کالم شیئرکرتے ہوئے اداکارہ نے واضح کیا کہ وہ شادی کی تقریبات بھرپور طریقے سے منائیں گی ۔