اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پولیس افسران کے سیاسی بنیادوں پر تبادلوں کا کیس سماعت کے لیے مقررکر دیا۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ 23 فروری کو پولیس افسران کے سیاسی بنیادوں پر تبادلوں سے متعلق کیس کی سماعت کرے گا۔ تین رکنی بینچ کے ارکان میں چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس اطہر من اللہ شامل ہوں گے۔
کیس سماعت کے لیے مقرر کیے جانے کے بعد سپریم کورٹ نے متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کر دیے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے ایک دوسرے بینچ نے آج ہی غلام محمود ڈوگر کے تبادلے خا حکم معطل کرتے ہوئے کیس کو ٹرانسفرز کیس سے منسلک کرنے کا حکم دیا۔