کراچی: یٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے بسوں کے کرائے بڑھا دیے ہیں۔
کراچی سے حیدرآباد جانے والی وین کا کرایہ 200 روپے اضافے کے بعد 500 روپے ہوگیا ہے، کراچی سے سکھر جانے والی وین کا کرایہ 1200 سے بڑھ کر1600 تک جا پہنچا ہے۔
کراچی سے پنجاب اور خیبرپختونخوا جانے والی بسوں کے کرایوں میں بھی 20 سے 25 فی صد اضافہ جبکہ کراچی سے اسلام آباد جانے والی گاڑیوں کے کرائے میں 1000 روپےتک کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
پشاور جانے والی گاڑیوں کا کرایہ 1500 روپے اضافے کے بعد ساڑھے 6 ہزار پر پہنچ گیا ہے۔