فائل فوٹو
فائل فوٹو

جاسوس غبارہ مار گرانے پرامریکا کا چین سے معافی مانگنے سے انکار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کی فضائی حدود میں چین کا مبینہ جاسوس غبارہ مار گرانے پر کوئی معافی نہیں مانگیں گے۔

وائٹ ہاؤس سے امریکی صدر نے  اس معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس معاملے کی تہہ تک پہنچیں گے، تاہم میں غبارہ گرانے پر کوئی معافی نہیں مانگوں گا۔ انہوں الزام لگایا کہ چین جاسوسی کے لیے اس غبارے کو استعمال کر رہا تھا، تاہم ان کے مطابق شمالی امریکا میں مار گرائے گئے تین دیگر اجسام ممکنہ طور پر کسی ملک کی جانب سے جاسوسی کے لیے استعمال نہیں ہو رہے تھے جبکہ چینی غبارہ بحر اوقیانوس کے اوپر 40 ہزار فٹ کی بلندی پر تھا جب اسے امریکی جنگی طیارے نے مار گرایا۔

امریکی صدرنے اس معاملے پر جلد چین کے صدر شی جن پنگ سے بات چیت کرنے کا اعلان بھی کیا، انہوں نے کہا کہ ہم کوئی نئی سرد جنگ نہیں چاہتے ہیں۔