اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کی آڈیو لیک کے معاملے پرایف آئی اے کو تحقیقات کی باقاعدہ اجازت دیدی۔
ایف آئی اے ذرائع کاکہنا ہے کہ ایف آئی اے نے لیک آڈیوز کی باقاعدہ تحقیقات شروع کردیں،ایف آئی اے نے سابق وزیراعلیٰ کی آڈیوز کی فرانزک کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایف آئی اے ذرائع کاکہناہے کہ ان آڈیوز کو فرانزک کیلئے لاہور بھجوایا جائے گا،فرانزک رپورٹ کے بعد تحقیقات اگلے مرحلے میں داخل ہوں گی ۔
واضع رہے گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے مقدمات کے حوالے سے پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کی مبینہ آڈیو جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ پرویز الہٰی ادارے پر الزام عائد کر رہے ہیں اس لیے چیف جسٹس سے ہی درخواست کی جاسکتی ہے کہ اس معاملے کا نوٹس لیں۔