لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن نے ریاستی آئینی اداروں پراثر انداز ہونے والوں کیخلاف آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا ۔
یہ مطالبہ اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں اور اس حوالے سے مبینہ طور پر جج صاحبان کے بارے میں کی جانے والی سیاسی رہنماﺅں کی گفتگو لیک ہونے کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں نے پریس کانفرنس میں کیا ہے۔
قبل ازیں لیگی رہنمائوں اور کارکنوں نے لاہور پریس کلب کے باہر مظاہرہ بھی کیا گیا اور بعض عدالتی فیصلوں کو ڈوگر کورٹ کی یاد قراردیا گیا ۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں رانا مشہود ، احمد خاں، مرزا جاوید ، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن اور دیگر نے کہا سابق ویراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کے آڈیو لیک کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری پرویزالٰہی اس گفتگو کو مانتے ہیں۔
پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی جیل بھرو تحریک کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان خود تو عدالتوں کے سامنے پیش ہونے سے ڈرتے ہیں اور کارکنوں کو جیلوں کا ایندھن بنانا چاہتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ لاہورکے سابق سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کے کیس میں عدالتی فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب پھر سے ڈوگر کورٹس کی یاد تازہ ہوگئی ہے ۔