فائل فوٹو
فائل فوٹو

شیخ رشید کی ضمانت منسوخی کیلیے درخواست دائر

مری :سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف بیان دینے پر درج مقدمے میں شیخ رشید کی ضمانت منسوخی کیلیے ایڈیشنل سیشن جج مری کی عدالت میں درخواست دائرکر دی گئی۔

درخواست سرکاری وکیل طاہر نزیر کیانی کی جانب سے دائر کی گئی،عدالت نے شیخ رشید کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 فروری کو طلب کر لیا۔

یاد رہے 11 فروری کو جوڈیشل مجسٹریٹ مری محمد ذیشان نے50 ہزار کے مچلکے کے عوض شیخ رشید کی ضمانت منظور کی تھی۔

واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف بیان دینے پر شیخ رشید کے خلاف مری، اسلام آباد سمیت متعدد شہروں میں شہریوں کی جانب سے مقدمہ درج کروایا گیا تھا۔