پی ایس ایل: ملتان سلطانزنےپشاور زلمی کو جیت کیلئے 211 رنز کا ہدف دیدیا

ملتان (امت نیوز) پاکستان سپر لیگ کے پانچویں میچ میں ملتان سلطانز نےپشاور زلمی کو جیت کے لیے  210 رنز کا ہدف دےدیا ۔ ملتان کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 3 وکٹؤں پر ۔۔۔ رنز بنائے

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

ملتان سلطانز کی 54 رنز پر پہلی وکٹ گری جب شان مسعود 25 گیندوں پر 20 رنز بنا کر سلمان ارشاد کا شکار ہوئے۔ کپتان محمد رضوان کی وکٹ 116رنز کے مجموعی اسکور پر گری ۔محمد رضوان نے جارحانہ اننگز کھیلی اور 42گیندوں پر 66رنز اسکور کئے ۔ انہیں صفیان مقیم نےآؤٹ کیا ۔ رائلی روسو سب سے کامیاب بیٹسمین رہے انہوں نے صرف 36گیندوں پر 75رنزکی دھواں دھار اننگز کھیلی

خیال رہے کہ ملتان سلطانز دو میچز کھیل چکی ہے جن میں سے اسے ایک میں فتح اور ایک میں شکست ہوئی ہے جبکہ پشاور زلمی نے ایک میچ کھیلا ہے اور اس میں کامیابی حاصل کی ہے۔