کراچی(اسٹاف رپورٹر)شارع فیصل پر کراچی پولیس چیف آفس کی عمارت کو دہشت گردوں کےحملے بعد کلیئر کرالیا گیا، آپریشن کے دوران تینوں دہشت گرد مارے گئے ۔جبکہ میں پولیس اور رینجرز کے 3اہلکاروں سمیت 4افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوئے
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ایسٹ مقدس حیدر کہ بتایا کہ حملے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے، ایک دہشتگردچوتھی منزل پر اور 2 چھت پر ہلاک ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں میں سے ایک نے خود کو اڑایا
پولیس حکام کے مطابق جب سکیورٹی اہلکار گھیرا تنگ کرتے ہوئے عمارت کی بالائی منزل کی طرف پہنچے تو کراچی پولیس آفس کی چھت پر دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
رینجرز اور آرمی کے جوانوں نے پولیس کے شانہ بشانہ آپریشن میں حصہ لیا
شام 7 بج کر 10 منٹ پر دہشت گردوں نے کراچی پولیس چیف کی پانچ منزلہ عمارت پر اچانک دھاوا بول دیا ۔ دہشت گردوں نے پہلے دستی بم کا دھماکاکیا اور پھر عمارت کے اندر داخل ہوئے
ذرائع نے بتایا کہ جدید ہتھیاروں اور پولیس وردی میں ملبوس 8 دہشت گرد کے پی آفس میں داخل ہوئے، جن میں سے کچھ عقبی دروازے جبکہ کچھ مرکزی دروازے سے داخل ہوئے۔ مرکزی دروازے پر دہشت گردوں نے تعینات اہلکاروں پر شدید فائرنگ بھی کی۔عمارت کی لائٹس بند کردی گئیں ،
حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچی ۔ پاک فوج کے کمانڈوز بھی صورت حال پر قابو پانے کےلئے پہنچ گئے اور عمارت کے اندر داخل ہوگئے ۔ اور آپریشن شروع کردیا ۔
حملےکے باعث شاہراہ فیصل کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے بند کردیئے گئے
پولیس حکام کے مطابق حملہ آور تین تھے جو مارے گئے۔حملے میں ایک ہیڈ کانسٹبیل اور دو سویلین جاں بحق ہوئے ۔ جبکہ 15 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جن میں پولیس اور رینجرز کے اہلکار بھی شامل ہیں
حملہ آور دو گاڑیوں میں کراچی پولیس آفس پہنچے، دونوں گاڑیوں کو بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ چیک کر رہا ہے، ایک گاڑی عمارت کے عقب، دوسری سامنے کھڑی ملی ہے۔
آپریشن مکمل ہونے کے بعد پولیس اور رینجرز اہلکاروں نے نعرے لگائے۔ اطلاعات کے مطابق کے پی او کی تیسری منزل کو کلیئر کرایا گیا اور عملے کے 20 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔
چوتھی منزل پر ڈی ایس پی نعیم اوروسیم سمیت عملےکوبحفاظت نکال لیا گیا
حکام کے مطابق پولیس کو تیسری منزل پردہشت گردوں کے لائے گئے 3 بیگ ملے، تینوں بیگز میں سے گولیاں اور بسکٹ نکلے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ دہشت گرد پوری تیاری سے آئے تھے، دہشت گردوں نے 2 سے 3 اطراف سےحملہ کیا، عمارت میں 40 سے 50 لوگ موجود تھے