اسلام آباد: مہلک عالمی وبا کرونا وائرس کے باعث ملک بھر میں 17نئے کیسز رپورٹ ہوئے،11 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ )کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 160 کرونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 17 افراد کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے ۔
اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے کرونا کے مثبت کی شرح 0.33 فیصد رہی، مزید برآں اس دوران کرونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 11 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔