چودھری شجاعت سےگورنر سندھ کی ملاقات

لاہور( اُمت نیوز) مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے گورنر سند ھ کامران ٹیسوری نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کےمطابق ملاقات میں سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی، اس موقع پر وفاقی وزیر چودھری سالک حسین اور چودھری شافع حسین موجود تھے،
قومی سیاست میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کردار کوچودھری شجاعت حسین نے سراہا ہے۔
مسلم لیگ ق کے صدر نے کہا کہ کوئی ایک سیاسی جماعت ملک کو درپیش چیلنجز سے نہیں نمٹ سکتی ہے۔
، وقت کا تقاضا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں وسیع تر قومی اتفاق رائے قائم کریں،
مسلم لیگ (ق)کے سربراہ نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں مملکت خداداد کو بحرانوں سے مستقل بنیادوں پر نجات دلائیں،
عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کرے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ملک کے معاشی چیلنجز اتحاد و اتفاق کا تقاضہ کرتے ہیں،
یہ سیاست کا نہیں بلکہ ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کیلئے مشترکہ کوششوں کا وقت ہے، پاکستان کا استحکام، اس وقت سب سے اہم چیز ہے۔