شہید تیمور شہزاد فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

شجاع آباد(اُمت نیوز) شہید تیمور شہزاد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔ فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گائوں میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نماز جنازہ میں رینجر اہلکار، ایلیٹ فورس اور پولیس اہلکاروں ،سمیت سیاسی وسماجی رہنماؤں سمیت اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
نماز جنازہ میں سابق ایم این اے ابراہیم خان، عبدالقادر گیلانی، رانا اعجاز نون، ایس ایس پی رانا اشرف، ڈی جی رینجر سمیت سکیورٹی اداروں کے نمائندے نے خصوصی شرکت کی ہے۔
رینجرز اہلکاروں نے شہید تیمور شہزاد کے والد ظہور احمد کو پاکستانی پرچم پیش کیا اور فخریہ کلمات سے نوازا۔