شام(اُمت نیوز)جنگ اور قیامت خیز زلزلے کے بعدشام میں داعش کے 2 حملوں سے 53 شہری جاں بحق ہوگئے ہیں، جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں46شہری اور سات سکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ داعش نے حملہ صحرائےال صخنہ کےجنوب مغرب میں کیا ۔حملہ ا س وقت کیا گیا جب شہری صحرا میں کھمبیوںچننے کا کام کررہے تھے۔
حالیہ برسوں میں شام کے وسطی، شمال مشرقی اور مشرقی علاقوں میں کھمبیوں چننے کے دوران خواتین اور بچّوں سمیت متعدد افراد کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
واقعے کی ذمہ داری تا حال کسی نے قبول نہیں کی۔