بھارت(اُمت نیوز) بھارت میں امتحانی مرکزی پہنچنے کیلئے سیکڑوں طالبات کی دوڑیں لگ گئی ہیں
تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست بہارمیں10ویں جماعت کے سیکڑوں طالبات امتحان دینے کیلئے والدین کے ہمراہ نکلیں ۔ تاہم ہائی وے پر ٹریفک جام کی وجہ سے ان کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ۔
امتحانی مرکز میں بروقت پہنچنے کیلئے ہاتھوں میں ایڈمٹ کارڈز اور قلم وغیرہ لیے بھاگتی سیکڑوں طالبات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد حکام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
کئی طالبات دو گھنٹے تک دوڑ کر امتحانی مرکز پہنچیں