اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر نے اہم مشاورتی اجلاس کل طلب کیا ہے جس میں صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے بلائے گئے اجلاس میں شرکت کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
پنجاب اور خیبر پختونخوا کے انتخابات سے متعلق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان نے اہم مشاورتی اجلاس کل صبح ساڑھے 9 بجے طلب کیا ہے جس میں صدر مملکت عارف علوی کے طلب کئے گئے اجلاس میں جانے یا نہ جانے سے متعلق حتمی فیصلہ ہو گا۔
ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابات سے متعلق صدر سے مشاورت غیر آئینی ہے، آئین کے تحت صوبوں کے انتخابات کیلیے صدر سے مشاورت نہیں کی جا سکتی۔ الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم نے صدر کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی تجویز دی ہے۔