اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم عمران خان پر وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ کا تمسخر اور تضحیک جو تم کر رہے ہواس کی مثال نہیں ملتی، ہر روز گالی ، دھمکی اور دھونس کے ذریعے عدلیہ سے ضمانت لے لیتے ہو۔
ن لیگی رہنما اور وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب صرف تمھیں اور تمھارے سہولت کاروں کو بے نقاب کرنے کی مہم چلا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی معیشت کو کھوکھلا کرنے والے کرداروں اور ملک کیخلاف سازش کرنے والوں کے خلاف مہم چلا رہے ہیں۔ ن لیگ اب صرف عوام کو بے روز گار کرنیوالوں اور توشہ خانہ چور کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔ عمران خان صاحب! یہ بیان دینے کیلیے بہت ساری بے شرمی چاہیے ۔
واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آج اپنے بیان میں کہا تھا کہ اپنی امپورٹڈ حکومت اپنی آئین شکنی بچانے کیلیے عدلیہ پر حملہ آور ہے،