لاہور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ طاقتور حلقوں نے پاکستان کی معیشت مسخروں کے حوالے کر دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کی بگڑتی صورتحال پرعالمی میڈیا میں شدید تشویش ہے۔
پاکستان کی معیشت کی بگڑتی صورتحال پرعالمی میڈیا میں شدیدتشویش ہے،معیشت کو بچانے کی بجائے عمران خان کوسیاسی نقصان پہنچانے کی سوچ میں گم طاقتورحلقوں نے پاکستان کی معیشت مسخروں کے حوالے کر دی جن کی گفتگو پراب ہنسی کے بجائے رونا آتا ہے،موجودہ حکومت میں جو جتنا بڑا جوکر اتنا بڑا عہدہ https://t.co/d8GVyn68YG
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 19, 2023
انہوں نے کہا کہ معیشت کو بچانے کی بجائے عمران خان کو سیاسی نقصان پہنچانے کی سوچ میں گم طاقتور حلقوں نے پاکستان کی معیشت مسخروں کے حوالے کر دی ہے۔
فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ان کی گفتگو پر اب ہنسی کے بجائے رونا آتا ہے، موجودہ حکومت میں جو جتنا بڑا جوکر ہے اس کو اتنا ہی بڑا عہدہ دیا گیا ہے۔