کراچی پولیس آفس حملے کا ایک اور زخمی چل بسا

کراچی پولیس آفس حملے کا ایک اور زخمی چل بسا جس کے بعد شہادتوں کی تعداد 5 ہو گئی ۔

کراچی پولیس آفس پر دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے والا اہلکارعبداللطیف چل بسا، شہید عبداللطیف مقامی ہسپتال میں زیرعلاج تھا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ شہید اہلکار سیکیورٹی ڈویژن میں تعینات تھا۔

قبل ازیں کراچی پولیس آفس حملے میں پولیس کے دو سپاہی، رینجرز کا ایک اہلکار اور ایک شہری ہلاک ہوئے تھے۔