دفعہ 144 کا نفاذ 3 روز کے لیے 23 نومبر سے پیر 25 نومبر تک ہوگا، فائل فوٹو
دفعہ 144 کا نفاذ 3 روز کے لیے 23 نومبر سے پیر 25 نومبر تک ہوگا، فائل فوٹو

پنجاب پولیس کا رضاکارانہ گرفتاری دینے والوں کو حراست میں نہ لینے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے پولیس کو رضاکارانہ گرفتاری دینے والوں کو حراست میں نہ لینے کی ہدایت کر دی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت کے بعد پنجاب پولیس کو احکام جاری کیے گئے ہیں کہ تحریک انصاف کے صرف قانون کی خلاف ورزی کرنے کارکنان کو حراست میں لیا جائے، رضاکارانہ طور پر گرفتاریاں دینے والوں کو تحویل میں نہ لیا جائے۔

واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 22 فروری سے جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔