اسرائیل نے مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں سے میزائل داغے،فائل فوٹو
 اسرائیل نے مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں سے میزائل داغے،فائل فوٹو

اسرائیل کا شام پر میزائل حملہ، 15 افراد جاں بحق

دمشق: شام کے دارالحکومت میں اسرائیل کے میزائل حملے میں ایک عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی ، 15 افراد جاں بحق، 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں سے شام میں ایران کے کلچر سینٹر کو فضائی میزائل حملے میں نشانہ بنایا جس میں ایک قریبی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

دوسری جانب شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملے میں 15 افراد زخمی اور 5 جاں بحق ہوگئے۔

واضع رہے اسرائیل نے اس سے قبل بھی شام میں ایران کے ٹھکانوں اور تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں دی تھیں اور پاسداران انقلاب کے اسلحہ خانوں اور تربیت گاہوں پر حملے کیے تھے۔