تیل کے بانڈڈ اسٹوریج کی پالیسی لارہے ہیں۔ فائل فوٹو
تیل کے بانڈڈ اسٹوریج کی پالیسی لارہے ہیں۔ فائل فوٹو

ملک دیوالیہ نہیں ہوا،خواجہ آصف کی بات سے اتفاق نہیں،مصدق ملک

اسلام آباد:  وفاقی وزیر مملکت ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ملک دیوالیہ نہیں ہوا، خواجہ آصف کی بات سے اتفاق نہیں کرتا، ملک ڈیفالٹ تب ہوتا ہے جب وہ اپنی پیمنٹ نہ کرسکے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما ڈاکٹر مصدق ملک نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ آنے والوں دنوں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم ہوں گی اور مہنگائی میں کمی آئے گی، معاشی بحالی موجودہ حکومت کی ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ فونٹ استعمال کرنے پر مریم نواز کو 7 سال کی قید ہوئی، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نوازشریف کو تا حیات نااہل کردیا گیا، عمران خان چاہتے ہیں انہیں کوئی جیل میں نہ ڈالے، عمران خان کارکنان کو کہتا ہے کہ میرے گھر کے باہر آجاؤ تاکہ کہیں مجھے گرفتار نہ کرلیں۔

وفاقی وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ عمران خان خود اپنے گھر میں بیٹھا ہوا ہے اور لوگوں کے بچوں کو جیل بھیجنے کی بات کررہا ہے، عمران خان قانون کی دھجیاں اڑا رہا ہے اورکوئی اسے پوچھنے والا نہیں ۔