ایم کیوایم کی قلابازی : ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ

کراچی(امت نیوز) ایم کیوایم پاکستان نےضمنی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ فیصلہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے دو روز سے جاری اجلاس کے بعد متفقہ طور پرکیا گیا
اس حوالے سے کنوینرخالد مقبول صدیقی نے فیصلے کی توثیق کردی۔
ذرائع کے مطابق 16 ما رچ کو کراچی میں قومی اسمبلی کی 9نشستوں پر ضمنی الیکشن کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے کوینرایم کیوایم پاکستان سے رابط کیا تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی معاشی مسائل کے پیش نظر ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کی درخواست کی تھی جس پر دو روز سے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اجلاس جا ری تھا۔
اجلاس میں تمام اراکین رابط کمیٹی نے را ئے دی کہ ملک معاشی مسائل سے درچا ر ہے۔ ان حالات میں الیکشن لڑنا کسی بھی صورت درست عمل نہیں ۔