کراچی (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے آٹھویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو جیت کیلیے 186 رنز کا ہدف دے دیا۔
کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے
لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر کراچی کنگزکو بیٹنگ کی دعوت دی ۔
کراچی کنگز کو شاندار اوپنگ ملی اور میتھیو ویڈ، جیمز ونس نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 70 رنز جوڑے، جس کے بعد میتھیو ویڈ رن لینے کے چکر میں کامران حیدر کی تھرو پر کیپر کے ہاتھوں 36 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی حیدر علی تھے جنہیں 19 رنز پر ڈاؤسن نے پویلین کی راہ دکھائی۔
اس کے بعد شعیب ملک 120 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے پھر چار رنز اضافے کے بعد جیمز ونس 46 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ بعد ازاں بین کٹنگ نے کپتان عماد وسیم کے ساتھ مل کر اسکور کو 176 تک پہنچایا تو شاہین آفریدی نے بین کٹنگ کو اپنا شکار بنا لیا۔
کراچی کنگز نے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے، جیمز 46 جبکہ کپتان عماد وسیم 35 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی، حارث رؤف، زمان خان اور لیام ڈاسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔