پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی لڑائی نورا کشتی ہے،سراج الحق

لاہور(امت نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی محاذ آرائی کو نوراکشتی قرار دے دیا۔ کہا کہ یہ عوام کی نہیں مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں
لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھاکہ وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے ملک کے ڈیفالٹ ہونے کے اعتراف کے بعد حکمرانوں کو کرسی پر بیٹھنے کا کوئی حق نہیں ہے۔پوری قوم پریشان اور مایوس ہے، چولہے ٹھنڈے اور کارخانے بند ہو گئے ہیں، دو ماہ میں مہنگائی 27 فیصد بڑھ گئی ہے، پارلیمنٹ والے غریب کے مسئلے نہیں جانتے۔
ان کا کہنا تھا لوگوں نےگھر کا سامان بیچنا شروع کر دیا ہے، آئی ایم ایف کے مطالبے پر لگائے گئے 170 ارب روپے کے ٹیکس صرف سیاستدانوں کی پراپرٹی بیچنے سے حاصل کیے جا سکتے ہیں، موجودہ حکومت اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے، پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی مفادات کی لڑائی اور نورا کشتی ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا ہمارا راستہ ہمیشہ دیدہ اور نادیدہ قوتوں نے روکا ہے، 27 فروری کو اسلام آباد میں اپنا پروگرام دیں گے