سابق ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا کے خلاف قتل کا مقدمہ

پشاور (امت نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اورسابق ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی محمودجان کے خلاف قتل اور اقدام قتل کامقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق گزشتہ روزفائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوا تھا۔ محمود جان متنازع اراضی پرکام کروا رہے تھے،روکنےپرفائرنگ کردی
پولیس کے مطابق محمود جان اور عیسیٰ خیل قوم کے درمیان جائیداد کا تنازع چل رہاتھا، تھانہ ریگی میں درج مقدمے میں محمود جان سمیت 3 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے