خاتون خودکش بمبار بہت بڑی تباہی مچا سکتی تھی،ضیاء لانگو

بلوچستان (اُمت نیوز)وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو نے کہا ہے کہخاتون خودکش بمبار بہت بڑی تباہی مچا سکتی تھی
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی عوام کو امن مہیا کرناحکومت بلوچستان اور ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے ۔
پبلک میں یا سیکورٹی فورسز پر خواتین خود کش بمبار سے دھماکہ کرسکتی تھی، خواتین کو گرفتار کرنا ہمیں اچھا نہیں لگتا لیکن قانون سب کیلئے برابر ہے۔
میر ضیاء لانگو کا کہنا تھا کہ گرفتار کیے گئے افراد کو تمام قانونی سہولیات حاصل ہوں گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں لیڈیز پارک کے قریب سی ٹی ڈی نے ایک خاتون کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے خود کش جیکٹ برآمد کی تھی۔