راولپنڈی(اُمت نیوز) راولپنڈی میں ن لیگی کنونشن سے اسلحے سمیت گرفتار مشتبہ شخص کی تفصیل سامنے آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملزم کا نام محمد جمیل ہے۔، ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے، چوری ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث رہا ہے
ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعت کے کنونشن کےلیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے، دوران چیکنگ سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتار کیا گیا، جس سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔
ترجمان کے مطا بق ابتدائی تفتیش میں ملزم نے بتایا ہے کہ وہ رش میں موبائل اور پرس وغیرہ چوری کرنے آیا تھا۔ ملزم سے مزید پوچھ گچھ کی جا رہی ہے، جسے تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔
مقدمہ درج کر کے چالان کیا جائے گا۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق کنونشن کےلیے پولیس کے 1100 سے زائد افسران اور جوان تعینات کیے گئے تھے۔