لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے پی ٹی آئی کے ایم این ایز کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا الیکشن کمیشن کانوٹیفکیشن معطل کردیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے مزید 70 ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست میں موقف اختیار کیاگیا تھا کہ اسپیکر نے استعفوں کی منظوری سے پہلے ارکان کا موقف نہیں لیا۔
عدالت نے پنجاب کے ایم این ایزکو ڈی نوٹیفائی کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کر دیااورآئندہ سماعت پرالیکشن کمیشن سمیت فریقین سے جواب طلب کرلیا، عدالت نے پنجاب کے ایم این ایز کی حد تک ضمنی الیکشن بھی روک دیے،عدالت نے کہا کہ سپیکر کے نوٹیفکیشن کی حد تک معاملہ 7 مارچ کو سنا جائے گا۔