اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے الیکشن کمیشن کے توشہ خانہ فیصلے کیخلاف احتجاج پر درج مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات نکالنے کی درخواست پراعتراض عائد کردیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کے توشہ خانہ فیصلے کیخلاف احتجاج پر درج مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،عمران خان،علی اعوان کی جانب سے وکیل فیصل چوہدری اورعلی بخاری نے درخواست دائرکی۔
درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ وفاقی حکومت کی ایما پرعمران خان کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیاگیاہے، درخواست میں ایس ایچ او تھانہ سنگجانی اور پراسیکیوٹر اے ٹی سی اور وفاق کو فریق بنایاگیا،عمران خان نے پٹیشن کے حتمی فیصلے تک ایف آئی آر کا آپریشن معطل کرنے کی استدعاکی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے 2 اعتراضات عائد کیے،رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے بائیومیٹرک نہیں کرائی ،انسداد دہشتگردی عدالت میں زیرالتوامقدمہ کی دستاویزات منسلک نہیں ۔