لاہور:چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے شام 5 بجے لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونے کا حتمی فیصلہ کر لیا۔
لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس طارق سلیم شیخ کی عدالت کے باہر عارضی وہیل چئیر سلائیٹ لگا دی گئی۔
دوسری جانب کہا جا رہا ہے کہ فیصلہ پھر سے تبدیل کر دیا گیا ہے اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آج لاہور ہائیکورٹ جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
رہنام پی ٹی آئی فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سیکیورٹی تحفظات کے باوجود شام 5بجے عدالت میں پیش ہوں گے۔عمران خان قاتلانہ حملے سے پہلے ہر کیس میں عدالت میں پیش ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی سے متعلق تحٖفظات عدالت کے سامنے رکھ دیے ہیں،شہباز شریف کی گاڑی کو عدالت کے احاطے میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔
علاوہ ازیں لاہور ہائیکورٹ کے اندر اور باہر سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور شیلنگ کا سامان بھی پہنچا دیا گیا ہے ۔
عمران خان کی پیشی کا معاملہ ؛لاہور ہائیکورٹ کی عمارت کے داخلی راستے پر نعرے بازی pic.twitter.com/wNj7p1RdjU
— Voice Of Press (@VoiceOfPress1) February 20, 2023