باجوڑ: جنونی شخص نے دو بچوں کے سروں پر کلہاڑی کے وار کرکے شدید زخمی کردیا ۔
ایک بچہ ہسپتال پہنچتے ہی دم توڑ گیا جبکہ دوسرے بچے کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل وڑ ماموند کے علاقے شاہی تنگی میں جنونی شخص نے دو بچوں رحمت اللہ ولد بہادر اور محمد ولدعبد اللہ پر کلہاڑی کے مسلسل وار کیے اورجسم پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا کر خودسوزی کی کوشش کی جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
بچوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار منتقل کیا گیا۔جس کے بعد ایک بچہ جان بحق جبکہ دوسرا بچہ نازک حالت میں پشاور منتقل کردیا گیا ۔