عادل بازئی نے 3 دن کی میعاد کے اندر 16 فروری کو مسلم لیگ ن میں شمولیت کا بیان حلفی پارٹی قیادت کو جمع کروایا، فائل فوٹو
عادل بازئی نے 3 دن کی میعاد کے اندر 16 فروری کو مسلم لیگ ن میں شمولیت کا بیان حلفی پارٹی قیادت کو جمع کروایا، فائل فوٹو

الیکشن کمیشن نے کل ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد: صدرِ مملکت عارف علوی کی طرف سے دو صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اجلاس طلب کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر کی جانب سے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کے بعد الیکشن کمیشن نے کل ہنگامی اجلاس طلب کرلیا جس میں صدر کے اعلان کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کی جانب سے لیٹر ملنے کے بعد الیکشن کمیشن قانون کے مطابق فیصلہ کرے گا۔

خیال رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 9 اپریل کو عام انتخابات کا اعلان کیا ہے۔